السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
لڑکا موجود نہیں۔ اس کے وکیل نے اس (لڑکے) کی طرف سے ایجاب و قبول کاع مل کیا، کچھ عرصے کے بعد لڑکا آگیا، اب وہ وکیل اس لڑکے کو ایجاب و قبول منقل کرے گا۔ اگر ایسا کرے گا تو کس طرح؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر لڑکے نے وکیل کو اجازت دے دی تھی تو اسی کا اجیاب و قبول کافی ہے۔ اعادے یا انتقال کی ضرورت نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب