سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(39) پہلے دن قربانی کرنا افضل ہے

  • 13560
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1164

سوال

(39) پہلے دن قربانی کرنا افضل ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

پہلے دن قربانی کرنا زیادہ ثواب اور افضل ہے یا تینوں دن ثواب ایک جیسا ہے؟ وضاحت فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید الاضحیٰ کے دن فرمایا: آج ہم پہلے نماز پڑھیں گے، پھر قربانیاں کریں گے۔ (صحیح بخاری کتاب العیدین باب سنۃ العیدین لاھل الاسلام ح۹۵۱، صحیح مسلم الاضاحی باب ۱ ح۱۹۶۱)

اس حدیث سے یہ ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اول دن قربانی کی ہے لہٰذا افضل اور بہتر یہی ہے کہ عید الاضحی والے تین دنوں میں سے پہلے دن یعنی دسویں تاریخ کو قربانی کی جائے اور باقی دو دنوں میں قربانی کرنا جائز و باعث اجر ہے۔

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: قربانی کے دن کے بعد دو دن قربانی ہے اور افضل قربانی نحر والے (پہلے) دن ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج2ص175

محدث فتویٰ

تبصرے