سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(517) جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارنا لیکن پتھر کا حوض میں نہ کرنا

  • 1355
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1174

سوال

(517) جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارنا لیکن پتھر کا حوض میں نہ کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک حاجی نے تیرہ تاریخ کو مشرق کی جانب سے جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں مگر پتھر حوض میں نہیں گرا، تو کیا اس کے لیے تمام رمی دوبارہ لازم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اس کے لیے ساری رمی دوبارہ لازم نہیں ہے بلکہ صرف وہی لازم ہے جس میں اس نے غلطی کی، لہٰذا اسے فقط جمرہ عقبہ کی رمی دوبارہ کر کے درست طریقے سے رمی کرنی ہوگی مشرق کی جانب سے کی گئی وہ رمی درست نہ ہوگی جس کی کنکری حوض میں نہیں گرتی جو کہ رمی کی جگہ ہے۔ اگر وہ مشرقی جانب سے پل کے اوپر سے رمی کرتا تو وہ درست ہوتی کیونکہ ا س طرح کنکری حوض ہی میں گرتی ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ445

محدث فتویٰ

تبصرے