سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(19) امر بالمعروف اور نھی عن المنکر

  • 13540
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1177

سوال

(19) امر بالمعروف اور نھی عن المنکر

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص گھر میں نماز اور پردے کے متعلق کہتا رہتا ہے، لیکن اس پردہ کبھی عمل کرتے ہیں اورکبھی نہیں اور گھر میں قرآن و سنت کی حکمرانی کے متعلق کہتا ہے لیکن ہوتا نہیں، کیا ایسا شخص باہر بھی دین کی اور قرآن و سنت کی حکمرانی کی بات کرسکتا ہے؟ واضح فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہر شخص کو بقدر استطاعت خیر و معروف کا حکم دینا چاہئے۔ ہدایت تو اللہ ہی کے اختیار میں ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿قوا انفسکم و اھلیکم نارا﴾

اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو آگ سے بچاؤ۔ (التحریم:۶)

رول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:«بلغوا غنی ولوآیة»میری طرف سے (جو تمھیں پہنچے اسے) پہنچا دو اگرچہ ایک آیت ہی ہو۔ (صحیح بخاری: ۳۴۶۱)

کوئی شخص کسی دوسری کا ذمہ دار نہیں ہے۔  خود عمل کرے اور دوسروں کو بھی عمل کی ترغیب دے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج2ص71

محدث فتویٰ

تبصرے