سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(509) حج تمتع کے متعلق مسائل

  • 1347
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1087

سوال

(509) حج تمتع کے متعلق مسائل

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک تمتع کرنے والے حاجی نے عمرے کا طواف وسعی کیا اور پھر بالوں کے کٹوانے یا منڈوانے کے بغیر ہی اپنے معمول کے کپڑے پہن لیے اور اس نے اس کے بارے میں حج کے بعد پوچھا تو اسے بتایا گیا کہ اس نے غلطی کی ہے، تو وہ اب کیا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اس شخص نے اپنے اس عمل کی وجہ سے واجبات عمرہ میں سے ایک واجب، یعنی حلق یا تقصیر کو ترک کر دیا ہے، لہٰذا اہل علم کے نزدیک اس کے لیے واجب ہے کہ فدیے کا ایک جانور مکہ میں ذبح کر کے وہاں کے فقرا میں تقسیم کر دے۔ اس کا حج تمتع اور عمرہ صحیح ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ442

محدث فتویٰ

تبصرے