صلوۃ النبی نئے ایڈیشن میں جلسہ کی دعا " رب اغفرلي رب الا غفرلي ہے جب کہ پرانے ایڈیشن میں (نماز نبوی ) میں لمبی دعا ہے ۔اس لمبی دعا کی شرعی حیثیت تحریر فرمائیں ۔
اللهم اغفرلي وارحمني واهدني وعافني وارزقني " والی دعا کی سند حبیب بن ابی ثابت کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے تاہم برادر محترم مولانا غلام مصطفی ظہیر کی توجہ دلانے پر اس کا شاہد مل گیا۔یہی دعا " من وعن " رسول اللہﷺ نے ایک شخص کو نماز میں پڑھنے کاحکم دیا ۔ (صحیح مسلم کتاب الذکر والدعاء باب فضل التھلیل والتسبیح والدعاءص 2697)
اگر چہ اس میں سجدوں کے درمیان کی صراحت نہیں ہے مگر نماز کے عموم میں سجدوں کا درمیان بھی شامل ہے لہذا حبیب بنابی ثابت والی روایت اس شاہد کی وجہ سے حسن ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب