دو سجدوں کے درمیان مشہور دعا "الهم اغفرلي وارحمني واهدني وعافنيوارزقني " یہ حدیث صحیح ہے یا ضعیف ؟اگر ضعیف ہے تو کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟
اس روایت کی سند تو بے شک ضعیف ہے لیکن اس دعا کا ایک قوی شاہدصحیح مسلم (2697) میں موجود ہے لہذا اس دعا پر عمل صحیح ہے۔ علاوہ ازیں دو سجدوں کے درمیان " رب اغفرلي رب الا غفرلي پڑھنا بھی ثابت ہے ۔
دیکھئے سنن ابی داود (874) والنسائی (1070)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب