انعقاد نکاح کے اختتام پر ہاتھ اٹھا کر اجتماعی سعا کی حیثیت دعا کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ نیز اس موقع پر مسنون دعا کون سی ہے ؟
انعقاد نکاح کے اختتام پر مروجہ دعا کی کوئی دلیل مجھے معلوم نہیں ہے ۔ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے جب نکاح کیا تو معلوم ہونے پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا « بارك الله لك...الخ» ( صحیح البخاری :5155 والفظ لہ صحیح مسلم :79/ 1427 وترقیم دارالسلام :3490)
اسی مفہوم کی دعائیں بھی ہیں مثلا:« بارك الله لك وبارك عليك وجمع بينكما في خير» ( سننابی داود :2130، والفظ لہ ۔الترمذی :1091 وقال: حدیث حسن صحیح ، وابن ماجہ :1905 وصححہ ابن حبان والحاکم ووافقہ الذہبی ۔)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب