کیا یہ درست ہے کہ نماز استسقاء کے علاوہ کسی نماز کےبعد اجتماعی طور پر ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کاصحیح احادیث میں کوئی ثبوت نہیں اور احادیث میں حضور نبیﷺ کی شب وروز کی جو دعائیں منقول ہیں وہ ویسے ہی بغیر ہاتھ اٹھائے مانگی گئی ہیں؟
نماز استسقاء کے علاوہ کسی اجتماعی دعا کا ثبوت مجھے یاد نہیں ہے تاہم عمومی دلائل کی رو سے ضرورت کے وقت اجتماعی دعا مانگنا جائز ہے جیسا کہ قبل ازیں گزرچکا ہے
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب