سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

دوران خطبہ میں سلام کا جواب دینا

  • 13428
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 625

سوال

دوران خطبہ میں سلام کا جواب دینا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب خطیب خطبئہ جمعہ دے رہا ہوتو کوئی آدمی  آکر سلام  عرض کرے  تو کیا دوران خطبہ سلام کا جواب  دینا  حدیث سے ثابت  ہے یا نہیں؟ وضاحت فرمائیں ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز کی حالت  میں سلام  اور اس کا جواب ، رسول اللہﷺ سے ثابت ہے  اور آپﷺ کی وفات کے بعد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بھی ۔ دیکھئے  صحیح مسلم (540)سنن ابی داؤد (927)،السنن الکبری  للبیہقی (ج 2ص259) اور مصنف  ابن ابی شیبہ (ج 2ص 74) وغیرہ ۔

 جب  نماز  میں سلام  کا جواب جائز  ہے  تو دوران خطبہ  میں بطریق اولی سلام  کا جواب  جائز ہے  تو دوران خطبہ  میں بطریق اولی سلام  کا جواب جائز ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج1ص444

محدث فتویٰ

تبصرے