سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سجدہ سہو رہ جائے تو نماز کا حکم ؟

  • 13396
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 871

سوال

سجدہ سہو رہ جائے تو نماز کا حکم ؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امام تین رکعت  پڑھ کر  بھول گیا پھر بیٹھ گیا ۔ مقتدی نے لقمہ  دیا پھر امام گھڑا ہوگیا  اور رکعت  پوری  کردی اور سجدہ  سہو نہیں یا  ،اس نماز کا کیا حکم ہے؟ امام  اور قتدیوں  کی نماز  کا کیا حکم ہے  لوٹائی جائے  یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی نماز  کا دوبارہ  پٌڑھنا  ثابت  نہیں ہے لہذا نماز  ہوگئی  ہے دوبارہ لوٹانے  کی   ضرورت  نہیں ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج1ص403

محدث فتویٰ

تبصرے