سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

آخری رکعات میں سورہ فاتحہ کے ساتھ کسی سورت کا ملانا

  • 13386
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 768

سوال

آخری رکعات میں سورہ فاتحہ کے ساتھ کسی سورت کا ملانا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

چار  اور تین  رکعت والی نمازوں میں آخری  دو یا ایک رکعت میں صرف سورہ فاتحہ  پڑھنا  یا اس  کے ساتھ  کوئی سورت ملانا کونسا عمل زیادہ  صحیح ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چار رکعت  والی نماز کی آخری  دو رکعتوں  اور تین  رکعت  والی نماز کی آخری  رکعت میں سورہفاتحہ  پڑھنا  بھی صحیح ہے اور  اس کے ساتھ  اگر سورت  ملالیں تو یہ بھی صحیح ہے ۔ یہ دونوں  عمل  صحیح احادیث  سے ثابت ہیں ۔

دیکھئے  بخاری  (صفۃ الصلوۃ  باب  یقراء فی الاخربین بفاتحۃ  الکتاب  ح  776) اور صحیح  مسلم الصلوۃ باب القراءۃ فی الظہر  والعصر ح 451،454)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج1ص387

محدث فتویٰ

تبصرے