سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

پہلے تشہد میں درود

  • 13385
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 757

سوال

پہلے تشہد میں درود
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا چار فرضوں  کے درمیان والے تشہد میں درود شریف پڑھنا ضروری ہے؟ اس کے  نہ پڑھنے  سے نماز  باطل  ہوجاتی  ہے ؟ کیا اللہ کے نبیﷺ سے یہ  بات ثابت ہے؟ حدیث  سے وضاحت فرمائیں


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

احادیث  کے مطالعہ کےبعد راقم الحروف اس نتیجے  پر پہنچا ہے کہ  دو تشہد  والی نماز میں تشہد پڑھنا جائز  بلکہ  افضل  ہے اور  نہ پڑھنا  بھی جائز ہے ۔اس سلسلے  میں ضروری  وواجب  والی کوئی بات  نہیں۔ باطل  کا فتوی  لگانا  خود باطل  ہے۔۔ جواز کو جواز کی  جگہ  پر ہی رکھنا چاہیے ۔ان اجتہادی  مسائل  میں غلو کرنا انتہائی  ناپسندیدہ  بات ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج1ص387

محدث فتویٰ

تبصرے