سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

تشہد میں سبابہ سے اشارہ کرنا

  • 13384
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 982

سوال

تشہد میں سبابہ سے اشارہ کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قعدہ میں التحیات کے وقت سبابہ  کی انگلی  سے جو اشارہ کیا جاتا ہے  کیا انگلی  کو اٹھائے  رکھنا  چاہیے  یا ہلاتے  رہنا چاہیے یا ویسے  ہی رکھنا چاہیے  ، کون  ساعمل  زیادہ  درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح احادیث  سے ثابت  ہے کہ تشہد (التحیات ) کے  لیے بیٹھتے وقت ہی  دائیں ہاتھ  کی انگلیوں  کا حلقہ بناکر شہادت  کی انگلی(سبابہ) کو تھوڑا سا خم  دے کر کھڑا رکھا جائے اور دعا کے وقت اسے حرکت  دی جائے 

( دیکھئے  سنن ابی داؤد ( کتاب الصلوۃ  باب  الاشارہ  فی التشہد حدیث :991 وسندہ  حسن ، وصحہ ابن خزیمہ  :715،716 وابن  حبان ،الموراد:499 واخطا من  ضعفہ)

 کلمہ شہادت کے وقت یا صرف  لاالہ پر شہادت والی انگلی  اٹھانا  اور الااللہ پر رکھ دینا ( میرے علم کے مطابق ) کی کسی حدیث  سے ثابت نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج1ص386

محدث فتویٰ

تبصرے