کیا مسند احمد میں سیدنا وائل رضی اللہ عنہ کے حوالے سے کوئی ایسی حدیث موجود ہے جس میں انھون نے کہا ہو کہ میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپ رکوع سے سراٹھاتے تو رفع الیدین کرتے اور ہاتھ باندھ لیتے ؟ اگر یہ حدیث موجود ہے تو آیا یہ صحیح ہے یا ضعیف وغیرہ تخریج کے ساتھ بیان کریں ۔
یہ روایت مسند احمد (ج 4ص 318 ) میں موجود ہے اور اس کے متن کے ساتھ استدلال میں نظر ہے تاہم اس کی سند بھی ضعیف ہے ۔ سفیان ثوری مدلس ہیں اور عن سے روایت کررہے ہیں ۔ غیر صحیحین میں مدلس کی عن والی روایت ضعیف ہوتی ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب