ایک روایت میں آیا ہے :
(اعلاٰ السنن ج 3 ص 826 حاشیہ بحوالہ کتاب الآثار لامام محمد )
دیوبندیوں کی اعلی السنن نامی کتاب میں روایت مذکور کو خوازمی (متوفی 665ھ) کی کتاب "جامع المسانید" (ج اص 252،353) سے ابو محمد الحارثی کی سند سے نقل کیا ہے ۔(ج 3ص 75حاشیہ )
خوارزمی مذکور غیر موثق ہے یعنی اس کی عدالت (ثقہ وصدوق ہونا) معلوم نہیں ہے ۔
ابو محمد عبداللہ بن محمد بن یعقوب الحارثی الاستاذ جھوٹ بولنے میں بھی پورا استاد تھا۔اس کے بارے میں ابو احمد الحافظ اور حاکم نیشا پوری نے فرمایا: وہ حدیث گھڑتا تھا۔ (کتاب القرات للبیہقی ص 154 دوسرا نسخہ ص178 ح 388 وسندہ صحیح)
کسی نے بھی اس کی توثیق نہیں کی ۔خطیب بغدادی اور خلیلی وغیر ہما نے اس پر جرح کی۔ حافظ ذہبی نے کہا: وہ عجیب کمزور روایتیں لاتا تھا۔( دیوان الضعفاء ص 176 رقم 2297) نیز دیکھئے نورالعینین (ص 43)
جب محدثین کرام "متہم " کا لفظ استعمال کریں ' تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ محدثین کرام نے اسے کذاب ووضاع قراردیا ہے ۔اس لفظ کامطلب اردو دالی تہمت لگانا نہیں ہے ۔مثلاً اسماعیل بن یحیی الشیبانی کے بارے میں حافظ ابن حجر لکھتے ہیں : متھم بالکذب" (التقریب :145)
حالانکہ ثقہ یزید بن ہارون نے کہا:
كان اسماعيل الشعيري كذابا " اسماعیل الشعیری کذاب تھا'
(الضعفاء للعقیلی 1/92وسندہ صحیح تہذیب الکمال 1/ 159 تہذیب التہذیب ج اص 293)
اس قسم کی دیگر مثالوں کے لیے التہذیب والتقریب میں کذابین کے حالات پڑھ لیں ۔
روایت مذکورہ میں حارثی مذکور کا استاد محمد بن زیاد الرازی ہے۔
(جامع المسانید واعلاء السنن ج 3ص74 الاجوبۃالفاضلہ لعبد الحئی لکھنوی ص214)
اس کے بارے میں امام دارقطنی نے گواہی دی:
" دجال يضع الحديث " وہ دجال تھا، حدیثیں گھڑتا تھا،(الضعفاء والمتروکون الدارقطنی :487،لسان المیزان ج 5ص 29)
الرازی مذکور کا استاد سلیمان الشاذ کوفی ہے۔( اعلاء السنن ج 3ص 74 مسند ابی حبیفہ لعبداللہ بن محمد بن یعقوب الحارثی ص144 ح374)
الشاذ کوفی مذکور جمہور محدثین کے نزدیک سخت مجروح ہے بلکہ اسماء الرجال کے مشہور امام یحیی معین ؒ نے فرمایا :" كذاب عدوالله ‘كان يضع الحديث "
وہ جھوٹا تھا۔اللہ کا دشمن تھا۔( کتاب الجرح والتعدیل 115 /4 وسندہ صحیح) مختصر یہ کہ یہ سلسلہ سند کذابین پر ہی مشتمل ہے لہذا یہ روایات امام ابو حنیفہ سے ثابت ہی نہیں ہے۔کتاب الآثار کاحوالہ میں قطعا موجود نہیں ہے ۔ (شہادت ' جولائی 2000)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب