موطا امام مالک سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے مروی رفع یدین والی احادیث میں صرف رکوع کے بعد رفع الیدین کا ذکر ہے جبکہ سنا ہے کہ امام بخاری نے امام مالک سے ہی سند لی ہے ۔ یعنی دونوں کی سند ایک ہے؟
سیدنا مالک بن حویرث کی روایت موطا امام مالک میں نہیں ہے جبکہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت موجود ہے:
( موطا امام مالک ص 13 حدیث : 59 روایۃ عبدالرحمن بن قاسم )
مؤطا امام مالک کی اس روایت میں شروع نماز ، رکوع سے پہلے اوررکوع کے بعد تین مقامات پررفع یدین کا اثبات ہے، یہی روایت امام بخاری نے نقل کی ہے ۔امام بخاری اور موطا امام مالک کی سند اور متن ایک ہی ہے ۔لہذا مدینہ کے امام اور بخارا کے امام کی روایت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ (شہادت دسمبر 2001)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب