سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت بیان کی جاتی ہے (بحوالہ سنن بیہقی ) کہ وہ رکوع سے پہلے اور بعد میں رفع یدین نہیں کرتے تھے ۔کیا یہ صحیح ہے؟
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی عدم رفع الیدین کے حوالے سے کوئی صحیح روایت نہیں مل سکی ۔ جب کہ صحیح بخاری میں ان کا رفع الیدین کرنا ثابت ہے،ابو بکر بن عیاش کی روایت معلول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے ۔اس روایت کعو امام احمد بن حنبل اور امام ابن معین نے باطل وغیرہ قرار دیا ہے ۔ (شہادت دسمبر 2001)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب