السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ڈاک خا نے کا لفا فہ یا پو سٹل ٹکٹ جو مہر لگا نے کے بعد ردی نہ ہوا ہو ۔ دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں ؟ جب کہ اس کے استعمال میں کسی کا ذاتی نقصان نہیں ہے
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بایں صورت فتوی کا تقاضا یہ ہے کہ لفا فہ یا پو سٹل ٹکٹ وغیرہ دوبارہ استعمال میں لا نا جا ئز ہو کیو نکہ تر استعمال اضا عت مال کو مستلزم ہے حدیث میں اس بارے میں نہی وارد ہے ۔
«نهي عن اضاعة المال»
یعنی’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مال ضائع کرنے سے منع فر ما یا ہے۔‘‘
دوسری روایت میں ہے ۔
«واضاعة المال»(بخاري كتاب الادب)
جب کہ تقویٰ کا تقا ضا یہ ہے کہ اس کو دوبارہ استعمال نہ کیا جا ئے کیو نکہ بالقوۃیہ لفافہ وغیرہ استعمال ہو چکا ہے غلطی مہر لگا نے والے کی ہے جس نے کا ہلی کا ثبوت دیا ہے اس کو دوبار استعمال میں لانا گو یا حکو مت کا نقصان کرنا ہے جس کی اسلام میں اجا زت نہیں حدیث میں ہے ۔
«دع ما يريبك الي ما لا يريبك»
یعنی ’’شکی شے کو چھوڑ کر بلا شک کے اختیا ر کر احتیاط اسی میں ہے ۔‘‘
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب