السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عاق نامہ بو جہ نا فر ما نی کی اصل صورت کیا ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عامۃ الناس کے ہاں "عاق " کرنے کا مفہوم یہ ہے کہ کسی قریبی تعلق دار کو نا فر ما نی کی بنا ء پر وراثت سے محروم کردینا لیکن شر یعت کی نگا ہ میں اس کی کو ئی حیثیت نہیں شر ع میں محرومی ارث کے اسباب معروف ہیں (ناحق قتل اختلا ف دین غلامی ) عاق کرنا ان سے نہیں لہذا اس بناء پر کسی بھی وارث کو وراثت سے محروم نہیں کیا جا سکتا ۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب