سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(582) چھالیہ اور نسوار کی حیثیت

  • 13324
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1243

سوال

(582) چھالیہ اور نسوار کی حیثیت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

چھالیہ نسوا ر کھانا یا سگر یٹ  پینا  شرعی  لحاظ  سے کیسا  ہے ؟ جب کہ ان اشیا ء  کو کھا نے یا پینے  والے عموماً بسم اللہ  پڑھ  کر کھا  نے پینے  کا اہتمام  نہیں کرتے  اور نہ ہی  بیٹھ  کر ایک  جگہ  کھاتے  پیتے  ہیں بلکہ زیادہ  تر چلتے  پھرتے  اور کھڑے  کھڑے  پان  وغیرہ  کھا تے  اور سگریٹ  نو شی  کر تے  ہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سگر یٹ پینا یا ہر وہ شئی  استعمال  کرنا  جس  میں  تمبا کو  یا کسی نشہ آور شے کی آمیزش ہو  یہ حرا م ہے کیو نکہ یہ مفتر و مسکرمیں  داخل ہے جس سے حدیث  میں منع  کیا گیا ہے اس کے علا وہ کا جواز ہے بشر طیکہ  کھا نا  پینا  شر عی  آداب  کے مطابق ہو عام حالات  میں مباح شے  کو بیٹھ  کر کھانا  پینا سنت ہے الا یہ کہ کو ئی عارضہ  لا حق  ہو تو کھڑے  ہو کر بھی کھا یا  پیا جا سکتا  ہے اس طرح کھا نے  پینے  سے پہلے  "بسم اللہ " بھی پڑھنی  چا ہیے ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص861

محدث فتویٰ

تبصرے