سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(578) گانا سننے کا حکم

  • 13320
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1315

سوال

(578) گانا سننے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گانا بجانا ریڈیو ٹی وی یا ٹیپ ریکا رڈ  پر سننے  کے با ر ے میں کیا حکم ہے ؟جہاں تک میں سوچتا  ہوں جس چیز کو اللہ اور رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  پسند  نہیں کر تے اس کو شیطا ن  پسند کرتا ہے تو نا دا نستگی  میں  ہم شیطا ن  کو خوش کرتے ہیں جو اس کی عبا دت  ہو تی  ہے تو کیا یہ شر ک  ہی کی کو ئی قسم تو نہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بلاشبہ اتباع ھوٰی (خواہش  کی پیروی  کر نا ) شر ک  کی اقسا م سے ہے قرآن  میں ہے۔

﴿أَرَ‌ءَيتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلـٰهَهُ هَوىٰهُ...﴿٤٣﴾... سورة الفرقان

"کیا تم نے  اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خوا ہش کو معبود  بنا رکھا ہے ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص856

محدث فتویٰ

تبصرے