سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(566) اسلام میں ذات پات کی تقسیم

  • 13308
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1490

سوال

(566) اسلام میں ذات پات کی تقسیم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اسلام میں ذات پات کی کوئی تقسیم ہے؟نیز پیشے کی بناء پر اسلام میں عزت وشرف اور زلت او ررسوائی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اسلام میں ذاتوں کی تقسیم ان معنوں میں تو موجود ہے کہ آپس میں جان پہچان کا ذریعہ بن سکے لیکن ایسی ذات جو  تفریق بین المسلمین کا سبب بنے اس کا وجود نہیں ہے آپس میں رشتے قائم کرنے کی بنیاد محض عقائدی اتفاق اور اخوت اسلامی ہونا چاہیے۔لوگوں کو مختلف طبقات میں تقسیم کرکے اس بنیاد پر سلوک روا رکھنا ہندوانہ تصور ہے مدعیان کتاب وسنت کا اولین فرض ہے کہ معاشرہ میں موجود برائیوں اور قباحتوں کے خلاف جہاد کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص845

محدث فتویٰ

تبصرے