سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(564) خاوند کو خوش کرنے کے لیے عورت کا بال کٹوانا

  • 13306
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1392

سوال

(564) خاوند کو خوش کرنے کے لیے عورت کا بال کٹوانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت کا بال کٹوانا جائز ہے۔یاد رہے کہ عورت صرف  اپنے خاوند کی خوشنودی کے لئے ایسا کرلے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی معقول عذر کے بغیر عورت کو سر کے بال نہیں کٹوانا چاہیں۔مثلاً بیماری وغیرہ کا کوئی عارضہ لاحق ہے۔جس طرح کے حضرت میمونہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہا  نے بیماری کی وجہ سے اپنے سر کے بال منڈوادیے تھے خاوند کی خوشنودی شریعت کے تابع ہونی چاہیے۔موضوع ہذا پر میرا یک تفصیلی فتویٰ''الاعتصام'' میں شائع ہوچکا ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص842

محدث فتویٰ

تبصرے