سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(552) والدین کو کافر قرار دینے کے بعد رشتہ داروں کو ملنے سے روکنا

  • 13294
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1158

سوال

(552) والدین کو کافر قرار دینے کے بعد رشتہ داروں کو ملنے سے روکنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک اہل حدیث  شخص اپنے والد کو کا فر قرار دیتا ہے کیا وہ شخص اپنے بہنوئی کو اپنے والد  سے ملا قات کرنے سے منع کرسکتا ہے  والد سے ملاقات پر اپنے بہنوئی  سے جھگڑا  کرسکتا ہے  اور اپنے بہنوئی  کی والد سے ملاقا ت کی صورت میں اپنی بہن کو اس سے خلع دلوا سکتا ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس آدمی کے معاملہ  کی بھی چھا ن بین  ہو نی چا ہیے  کیا فی الواقع  یہ شخص اپنے دعوی میں صادق  ہے بفرض صحت  دعوی  بہنوئی  کو والد کی ملاقات  سے روکنا اگر شرعی مفادات  کے پیش نظر  ہے پھر تو درست  ہے  بصورت  دیگر اس کو والد کی ملا قات سے منع نہیں کرنا چاہیے  خلع میں بنیادی شرط یہ ہے کہ نفرت  کا اظہار  عورت  کی طرف سے ہو جب کہ موجو د ہ حا لا ت  میں یہ شئی مفقود  نظر آتی  ہے لہذا  فیصلہ  قریب  سے حالات کا جا ئزہ  لے کر کرنا  ہو گا ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص830

محدث فتویٰ

تبصرے