سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(548) مسلمان کا کافر کی وراثت میں حصہ دار ہونا

  • 13290
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1072

سوال

(548) مسلمان کا کافر کی وراثت میں حصہ دار ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک اہلحدیث بھا ئی اپنے والدین  کو کا فر  قرار دیتا ہے  کیا وہ  اپنے والدین  کی وراثت  میں حصہ دار ہوسکتا ہے ؟جب کہ مسلم شریف کی واضح حدیث مو جو د ہے کہ "نہیں وارث ہو گا کا فر مسلما ن کا فر کا ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اولاًان وجوہا ت کا علم ہو نا ضروری ہے جن کی بناء پراس شخص نے اپنے والدین کو کا فر قرار دیا ہے اگر  وہ  واقعی  شرعی  طور پر قابل  اعتبار ہوں تو پھر ان کی آپس میں وراثت  جا ری نہیں ہو گی  ۔ بصورت دیگر مفتری کو تا ئب ہو کر اپنی اصلاح کرنی چاہیے  ورنہ ڈر ہے کلمہ کفر اس کی عود نہ کرآئے ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص829

محدث فتویٰ

تبصرے