السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک عورت نے میقات سے حالت حیض میں احرام باندھا اور پھر وہ مکہ میں پاک ہوگئی اور اس نے اپنے کپڑے تبدیل کر لیے، تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت جب میقات سے احرام باندھے اور وہ حالت حیض میں ہو، پھر مکہ پہنچنے کے بعد وہ پاک ہو جائے، تو وہ اپنے کپڑے تبدیل کر سکتی ہے اور جو لباس چاہے پہن سکتی ہے بشرطیکہ اس لباس کا پہننا جائز ہو اسی طرح مرد کے لیے بھی احرام کے کپڑے تبدیل کرنا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب