السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
رخساروں اور داڑھی پر جو بال اگیں وہ داڑھی ہے لیکن ٹھوڑی سے اوپر نچلے ہو نٹ کے بالکل نیچے عنفقہ چھوٹی داڑھی کیا یہ بھی داڑھی میں شامل ہے ؟حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسے کترڈالتے تھے ۔(بخاری کتا ب الباس قص الشارب)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
"عنفقہ "یعنی بچہ داڑھی بھی داڑھی میں شامل ہے جو اسے خارج سمجھتے ہیں ان کی غلطی ہے کیونکہ جو بال نیچے کے چباڑے پر ہیں ان کے داڑھی میں داخل ہو نے میں کو ئی شبہ نہیں (فتوی اہل حدیث :1/273)
ممکن ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بچہ داڑھی کو لینے کا فعل کسی عذر یا اجتہاد کی بناء پر ہو کہ یہ داڑھی کی حد بندی میں داخل نہیں جب کہ فی الواقع یہ داخل ہے ياخذ هذين سے مراد باچھیوں کے دونوں جانب کے چند بال ہوں جن کے منہ میں گرنے کا خدشہ لا حق رہتا ہے نہ کہ بچہ داڑھی ۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب