السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
خط لکھنے کا شر عی طریق کیا ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سب سے پہلے (بسم اللہ الرحمٰن الرحیم)لکھے پھر محرر اپنے نام سے چٹھی کا آغاز کرے پھرمکتوب الیہ کے نا م کی صراحت کرے بعد ازاں مقصد کا اظہار کرے اس امر کی واضح مثالیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رؤسا و ملوک کو بھیجے گئے خطوط و رسائل ہیں جو کتب احادیث کے علاوہ سیرو تا ریخ میں محفوظ ہیں ۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب