السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
طالب علموں کو حاضری کے جواب میں اکثر لبیک کہتے ہو ئے سناگیا ہے کیا ایسا کہنا درست ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
موجودگی کا احساس دلا نے کے لیے طالب علم کے لیے جا ئز ہے کہ حاضری کے جواب میں لبیک کہے متعدد مواقع پراس کا استعمال شریعت میں ثابت ہے مثلاًقصہ معاذ میں ہے ۔
«لبیك يا رسول الله صلي الله عليه وسلم»( مشكواة كتاب الايمان رقم الحديث ;٢٥)
اور امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ نےاس کے جواز پر اپنی سنن میں بایں الفاظ باب قائم کیا ہے ۔
«باب الرجل ينادي الرجل فيقول :لبيك»
(اس بات کا بیان کہ آدمی دوسرے آدمی کو آواز دے وہ "لبیک "کہے ۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب