السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تعزیت کے آداب و دعاء بتا ئیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تعزیت کرنا سنت ہے کیو نکہ اس سے پر یشا ن حال کی دلجوئی ہو تی ہے اور اس کے لیے بھلا ئی کی دعا بھی ہو نی چاہیے اس میں کو ئی فرق نہیں مرنے والا چھوٹا ہو یا بڑا اور نہ تعزیت کے لیے کو ئی مخصوص الفاظ ہیں بلکہ منا سب آسان جو بھی الفاظ ہو ں ان سے تعز یت ہو سکتی ہے اور نہ اس کے لیے کو ئی وقت یا دن مقرر ہے تعزیت کے لیے مخصوص ہئیت میں مخصوص دن بیٹھے رہنا سنت سے ثابت نہیں اس سے اجتناب ۔
ضروری ہے صحیح حدیث میں ہے "جو دیں میں اضافہ کر ے وہ مردودہے۔ صحيح البخاري كتاب الصلح باب اذا اصطلحوا علي صلح جور فالصلح مردود (٢٦٩٧)
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب