سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(486) یزید بن معاویہ کو گالی دینا

  • 13227
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1524

سوال

(486) یزید بن معاویہ کو گالی دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کچھ حضرات دانستہ یا نا وانستہ یزید معاویہ کو گا لیا ں  دیتے اور برا بھلا  کہتے ہیں جب کہ میں نے ایک اہل حدیث  عالم سے سنا ہے کہ وہ ایک غزوہ میں شر یک تھے  مسلما نوں  کو فتح ہو ئی اللہ تعا لیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا :"جتنے صحابی بھی جنگ میں شر یک ہیں وہ سب جنتی  ہیں کیا یہ درست ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یز ید کے با رے میں تین قسم کی آراء ہیں ۔

(1)بعض لو گ اسے اچھا سمجھتے ہیں ۔

(2)دوسرے وہ جو اسے شرابی کبا بی  کے الفاظ سے یا د کرتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ بہت ساری بے بنیا د  باتیں اس کی طرف منسوب ہیں شرا بی کبابی ہو نا بھی ان  میں سے ایک ہے ۔

(3)تیسرا  مسلک یہ ہے کہ ہمیں اس سے نہ پیارہے نہ بغض اس کا  معا ملہ اللہ کے سپرد ہے زیادہ احتیاط  والی بات یہی ہے ۔ (واللہ اعلم )

ہاں صحیح بخا ری میں سب سے پہلے مدینہ قیصر  پر حملہ آور کے لیے بشارت ضرور ہے (صحيح البخاري كتاب الجهاد والسير باب ايضا(٢٩٢٤)لیکن اس میں زبا ن نبوت سے یزید کا تعلق نہیں البتہ بعض شارحین نے اس کا مصداق یز ید کو قرار دیا ہے  جو بحث  کا متقا ضی ہے تفصیلی بحث  پہلے "الاعتصا م "میں ہو چکی ہے تکرار  کی ضرورت نہیں ۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص771

محدث فتویٰ

تبصرے