سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(483) حضرت عمر، علی،عثمان اور حسین﷢ کے قاتل

  • 13224
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1753

سوال

(483) حضرت عمر، علی،عثمان اور حسین﷢ کے قاتل

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حضرت عمر  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  حضرت علی  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  حضرت عثمان  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  اور حضرت حسین  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کو قتل کروانے والے کو ن تھے ؟اور وہ کیا چاہتے تھے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خلفاء راشدین  رضوان اللہ عنھم اجمعین  ثلا ثہ اور حضرت حسین  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی شہا دت میں ملوث مجوسی  یہودی  خوارج اور روافض  تھے ان لو گو ں کا اہم ترین مقصد تخریب کا ری کے ذریعہ اسلا م کے کلمہ  وحدت  اور مجتمع  قوت کو پا رہ پا رہ کرنا تھا تا کہ اسلا م کی اشاعت  اور تعمیر  و تر قی  میں ہر  ممکن رکا وٹ کھڑی کی جا سکے لیکن اللہ رب العزت  کا وعدہ  بر حق ہے ۔

﴿يُر‌يدونَ أَن يُطفِـٔوا نورَ‌ اللَّهِ بِأَفو‌ٰهِهِم وَيَأبَى اللَّهُ إِلّا أَن يُتِمَّ نورَ‌هُ وَلَو كَرِ‌هَ الكـٰفِر‌ونَ ﴿٣٢﴾... سورة التوبة

"یہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نو ر کو  اپنے منہ سے (پھو نک مار کر )  بجھا دیں اور اللہ تعا لیٰ انکا ری  ہے مگر اسی بات کا کہ اپنانو ر پو را کرے  اگر چہ کافروں کو برا ہی لگے ۔"

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص770

محدث فتویٰ

تبصرے