سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(482) حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی عمر

  • 13223
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1698

سوال

(482) حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی عمر

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حضور  صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی فا طمہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کتنی عمر میں و فا ت پا ئی ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حضرت فا طمہ زہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  کی تار یخ پیدائش  میں اختلا ف  ہے ۔ابو جعفر  با قر کا کہنا ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی عمر 35سال تھی اور کعبہ زیر تعمیر  تھا جب فا طمہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہا  پیدا ہو ئی اور عبید اللہ بن محمد بن سلیما ن بن جعفر ہا شمی کا قول ہے آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  کی عمر 41سال تھی جب فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا  کی ولا دت ہو ئی بعثت سے ایک سال یا کچھ  زیادہ عرصہ پہلے  ولادت  ہو ئی حضرت عائشہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے قریباًپا نچ سال بڑی تھیں ۔2ہجری اوائل محرم میں حضرت علی  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے ان کا نکا ح ہوا اور تا ر یخ وفات بقول واقدی منگل کی را ت 3 رمضان 11ہجری ہے ۔(الاصا بۃ لا بن حضرت4/365)

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص769

محدث فتویٰ

تبصرے