السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حجرا سود کیا واقعی جنت سے لا یا گیا تھا اگر نہیں تو اس کی تا ریخ کیا ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بعض روایا ت سے معلوم ہو تا ہے کہ "حجرا سود" کا تعلق جنت سے ہے اگر چہ کچھ ضعیف ہیں لیکن دیگر بعض قابل حجت بھی ہیں ۔ المشكاة للباني باب دخول مكة والطواف الفصل الثاني ح (٢٥٧٧) والتحقيق الثاني للباني (٢٥١-) والترمذي (١٧٧) وقال’’حسن صحيح’’ وقال الباني وهو كما قال
ملا حظہ ہو ،(فتح الباری 3/9462)
بلکہ علا مہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے "حواشی مشکو ۃ "پر ان کو صحیح قرار دیا ہے ۔صحیح البخاری باب ما زکر فی الحجر الاسود) اور جملہ تفاصیل کے لیے ملا حظہ ہو ۔ (تاریخ الکعبۃ المعظمہ مولفہ حسین عبد اللہ بالسلامہ الفصل الخامسی خبر الحجر الاسود ص 149)
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب