سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(476) حسين﷜ کو کوفہ کے سفر سے کیوں روکنے کوشش کی گئی؟

  • 13217
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1279

سوال

(476) حسين﷜ کو کوفہ کے سفر سے کیوں روکنے کوشش کی گئی؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

صحابہ  رضوان اللہ عنھم اجمعین نے حضرت حسین  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کو کو فہ کے سفر سے کیوں روکا ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حالات کی نزاکت کے پیش نظر احباب  نے حضرت حسین  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کو سفر کو فہ سے روکا کو فیوں کی بے وفا ئی سب کے ہاں عیا ں تھی اس سے پہلے شہادت علی  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کا سا نحہ اور حضرت مسلم بن عقیل  سے ان کی بد سلو کی سے سب واقف تھے یہاں تک کہ بعد میں حضرت حسین  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کو بذات خود بھی واپسی کی چاہت  کا اظہار کرنا پڑااور فرمایا تھا"

«خذلتنا شيعتنا»كتاب خلاصة المصائب للشعية

یعنی "ہما رے شیعہ نے ہم کو ذلیل کیا ہے ۔

اسی کتا ب میں مزید مرقوم ہے یعنی وہ امام کے قتل کرنے والے سب کو فی  تھے  ان میں نہ کو ئی شامی تھا اور نہ کو ئی حجا زی لیکن  یہ بات یقینی ہے کہ

﴿وَكانَ أَمرُ‌ اللَّهِ قَدَرً‌ا مَقدورً‌ا ﴿٣٨﴾... سورة الاحزاب

کا ظہور  عظیم سانحہ  کربلا کی شکل میں امت مسلمہ کے لیے مصائب و تکا لیف کا سبب بن گیا جس کا مداواقیامت  تک نہ ہو  سکے گا ۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص763

محدث فتویٰ

تبصرے