السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نئی قبر پر درندوں کے خوف سے لالٹین جلانا ویسے آگ جلانا کہ روشنی کی وجہ سے قبر کو درندے نقصان نہ پہنچائیں جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قبر پر چراغ یا آگ جلانا منع ہے قبر کی حفاظت کے لئے خار دار لکڑیاں رکھی جاسکتی ہیں یا کوئی اور مباح قسم کا انتظام کرلینا چاہیے یا پھر لالٹین یا آگ کو قبر سے ہٹ کر دور رکھ دیا جائے تو بظاہر کوئی حرج نہیں:
«انما الاعمال بالنيات» صحیح البخاری بدء الوحی
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب