سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(465) قبر کی مضبوطی کے لیے سیمنٹ کا استعمال

  • 13206
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1035

سوال

(465) قبر کی مضبوطی کے لیے سیمنٹ کا استعمال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قبر کی مضبوطی کے لئے اکیلی ایک پوہڑی پتھر لگا کر درجوں میں سیمنٹ بھرنا جائز ہے۔یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قبر پر آگ سے  پکی ہوئی شی استعمال کرنے سے احتراز چاہیے۔قرآن میں ہے:

﴿مِنها خَلَقنـٰكُم وَفيها نُعيدُكُم وَمِنها نُخرِ‌جُكُم تارَ‌ةً أُخر‌ىٰ ﴿٥٥﴾... سورة طه

یعنی'' ہم نے مٹی سے تمھیں پیدا کیا اور اس میں تمھیں لوٹائیں گے،اور اسی سے تمھیں دوبارہ نکالیں گے۔''

پھر برزخی معاملات میں قبر کی مضبوطی کو کوئی خاص اہمیت نہیں یہ محض طفل تسلی ہے۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص757

محدث فتویٰ

تبصرے