سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(460) قبر پر سلیپیں یا پھٹے ڈالنا

  • 13201
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1164

سوال

(460) قبر پر سلیپیں یا پھٹے ڈالنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مٹی ڈالنے سے پہلے قبر پر سلیں یا پھٹے ڈالنا ضروری ہیں۔یا اسی طرح میت پر مٹی ڈال دی جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مٹی اور میت کے درمیان کوئی شے  حائل ہونی چاہیے۔اسی طرح مٹی ڈالنا احترام میت کے منافی ہے ۔عمرو بن حزم فرماتے ہیں:'' رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے مجھے ایک قبر پر ٹیک لگائے دیکھا   ،فرمایا:اس قبر والے کو ایذا نہ دو۔'' (رواہ احمد)

نیز فرمایا:نبی اکرم  صلی اللہ علیہ وسلم  نے میت کی ہڈی توڑنا  زندہ کی ہڈی توڑنے کی طرح ہے۔ان روایات سے معلوم ہوا احترام میت کے منافی کوئی فعل نہیں ہونا چاہیے۔احادیث میں وار دلفظ (سامی) لحد (بغلی قبر) کا تقاضا بھی  یہی ہے کہ درمیان میں آڑ ہو۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص753

محدث فتویٰ

تبصرے