سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(455) قبر پر یومِ وفات اور عمر لکھوانا

  • 13196
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1026

سوال

(455) قبر پر یومِ وفات اور عمر لکھوانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قبر کے ساتھ سیٹ پر نام وفات عمر پتہ لکھنا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قبر پر لکھنے کی ممانعت وار د ہے۔تحریر کی جونسی بھی صورت ہو سب ممنوع ہیں۔چنانچہ جامع ترمذی وغیرہ میں حضرت جابر  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے روایت ہے:انہوں نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے منع فرمایا ہے کہ قبر کو چونے گچ کیاجائے۔اس پر بیٹھا جائے اس پر عمارت بنائی جائے یا اس پر کچھ لکھا جائے۔ صحيح مسلم كتاب صلاة المسافرين باب استحباب صلاة النافلة في بيته.....(١٨٢٤)

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص750

محدث فتویٰ

تبصرے