سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(450) عذابِ قبر کی کیفیت

  • 13191
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1162

سوال

(450) عذابِ قبر کی کیفیت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عذاب قبر کی کیفیت  کیسی ہو تی ہے حالانکہ روح تو "علیین "یا سجین "میں ہو تی ہے اور جسم قبر  میں ہو تا ہے کیا عذا ب قبر ایک نئے  برزخی جسم کے ساتھ آسمان پر نہیں ہو تا ؟جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے معراج کی رات کچھ لو گو ں کو عذاب میں مبتلا دیکھا تھا حالانکہ قیامت سے پہلے تو عذاب  نہیں ہو سکتا اور حضرت جا بر  رضی اللہ تعالیٰ عنہ   کی روایت ہے کہ غزوہ بدر کے شہیدوں کی روحوں کو سبز رنگ کے پرندوں کے جسموں میں منتقل کردیا گیا ہے اور وہ جنت میں اڑ تے پھرتے  ہیں ۔(1)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قبر میں جزا سزا کا برزخی معاملہ بر حق ہے لیکن  انسانی عقول حقیقت کے ادراک سے قاصر ہیں اس  پر  ایمان  لا نا واجب  ہے اور انکا ر کرنا الحاد ہے اس موضوع پر میرے  قلم سے تفصیلی فتویٰ (الاعتصام 23اگست 1991ءجلد 43شمارہ 134میں شائع ہو چکا ہے )


1۔جابر  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی مذکورہ روایت مجھے نہیں ملی،البتہ شہداء کی روحوں کے ساتھ ایسا معاملہ علی الاطلاق صحیح حدیث سے ثابت ہے۔دیکھئے صحیح مسلم کتاب الامارۃ باب بیان ان ارواح الشھداء فی الجنۃ۔۔۔(4885) البتہ حدیث حضرت جابر کی طرح حدیث عبداللہ بن عباس  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے مسند احمد میں مروی ہے لیکن اس میں ''شہداء احد'' کازکر ہے۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص745

محدث فتویٰ

تبصرے