سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(441) قبر پر جاکر مرحومین کے لیے دعا کرنا

  • 13182
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1486

سوال

(441) قبر پر جاکر مرحومین کے لیے دعا کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قبرستا ن میں جا کر مرحومین کی بخشش کے لیے کو ن کو ن سی دعا ئیں پڑھنا مسنون ہیں ؟اور قبر کے کس حصے پر کھڑے ہو کر دعائیں پڑھیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قبر ستا ن میں میت کے لیے ہر وہ دعا پڑھی  جا سکتی ہے جس میں اس کے لیے مغفرت کی دعاہو مثلاً:

﴿رَ‌بَّنَا اغفِر‌ لَنا وَلِإِخو‌ٰنِنَا الَّذينَ سَبَقونا بِالإيمـٰنِ ... ﴿١٠﴾... سورة الحشر

اور حضرت عائشہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو آپ  صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا بھی سکھا ئی تھی۔

«السلام و عليكم اهل الديار من المومنين والمسلمين ويرحم الله المستقدمين منا والمستاخرين وانا ان شاء الله بكم لاحقون»مسلم و نسائی

مزید اس  موضوع پر مؤلفہ کتا بو ں کی طرف رجوع کرنا چاہیے کچھ دعاؤں کا ذکر صحیح مسلم میں ہے  قبروں سے پیچھے  ہٹ کر قبلہ رخ ہوکر دعا کرنی چاہیے ۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص736

محدث فتویٰ

تبصرے