سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(437) ہر میت کو سوال ہو گا

  • 13178
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1097

سوال

(437) ہر میت کو سوال ہو گا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہر مسلمان کو قبر میں دفنانا ضروری ہے لیکن جو میت پانی میں ختم ہوجائے۔یا کوئی درندہ کھاجائے یا آگ میں جل جائے تو اس سے قبر کا سوال جواب یا عذاب ثواب او رقیامت کو قبروں سے اٹھنا کیسے ہوگا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جوشخص پانی میں غرق ہوجائے یا درندہ کھاجائے یا آگ وغیرہ میں جل جائے اس سے بھی قبر کا سوال وجواب ہوگا کیونکہ اس کی قبر وہی ہے جہاں یہ پہنچ چکا ہے۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص734

محدث فتویٰ

تبصرے