السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا قبر پر قرآن پڑھنا زبانی یا ناظرہ درست ہے؟نیز یہ بتائیں کہ ایصال ثواب کا کیا طریقہ ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی صحیح حدیث میں قبر پر قرآن مجید زبانی یا ناظرہ پڑھنا ثابت نہیں۔ایصال ثواب کا طریقہ کار یہ ہے کہ مثلاً میت کے لئے دعا کی جائے۔قرآن میں ہے:
﴿رَبَّنَا اغفِر لَنا وَلِإِخوٰنِنَا الَّذينَ سَبَقونا بِالإيمـٰنِ...١٠﴾... سورة الحشر
یا صدقہ خیرات کردیاجائے حدیث میں ہے(1) صدقہ جاریہ یا علمی انتفاع مثلا شاگردی یا مفید تالیفات وغیرہ یا نیک اولاد جو والدین کے لئے دعا گو ہیں۔اسی طرح میت کی طر ف سے قربانی کرنا یا اس کی طرف سے حج کرنامسجد بنوادینا یا مدارس میں غریب طلبہ کی خدمت کرنا یا خیراتی تعمیر میں حصہ دار بننا وغیرہ وغیرہ۔
1۔صحيح مسلم كتاب الوصية باب ما يلحق الانسان من الثواب بعد وفاته (٤٢٢٣٩ الترمذي (١٣٨١) ابو دائود(.٢٨٨) النسائي (٣٦٥٣)
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب