سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(429) دنیاوی قبر اور برزخی قبر میں عذاب

  • 13170
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1069

سوال

(429) دنیاوی قبر اور برزخی قبر میں عذاب

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی دنیاوی قبر کے عذاب کا منکر ہے کہتا ہے کہ برزخی قبر میں عذاب ہوتا ہے اسی طرح مومن کی برذخی قبر کشادہ ہوتی ہے دنیاوی قبر نہیں۔یہ  عقیدہ اسلام کی نظر میں کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دنیاوی قبر کا تعلق بھی اصلا برذخ سے ہے۔لہذا اس  تفریق کی کوئی ضرورت نہیں عذاب قبر ہر دو صورت میں برحق ہے۔تاویل یا انکار کی کوئی گنجائش نہیں۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص728

محدث فتویٰ

تبصرے