سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(422) قبر پر نشان لگانا

  • 13162
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-11
  • مشاہدات : 1453

سوال

(422) قبر پر نشان لگانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قبر پر نشانی لگانا کیسا ہے؟مثلا پتھر لگادینا یا برتن گاڑ دینا؟یا لکڑی گاڑ دینا؟نام لکھنا وغیرہ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مباح چیز کے ساتھ قبر پر نشانی رکھنے کا کوئی حرج نہیں۔رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے  عثمان بن مظعون  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی قبر پر پتھر رکھتے ہوئے فرمایا:'' اس سے میں اپنے بھائی کی قبر پہچان لوں گا اورہمارے اہل میں سے جو  فوت ہو ہوگا اسی کے قریب ہی دفن کروں گا۔''(ابو دائود)

البتہ حدیث ''او یکتب علیه ’’ كی بناء پرقبر پر کتبہ لگانا حرام ہے۔اما م محمد  رحمۃ اللہ علیہ  ''الاثار'' میں لکھتے ہیں:''قبر پر لکھنا یا کتبہ لگانا مکروہ  (حرام ) ہے۔''

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص726

محدث فتویٰ

تبصرے