سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(388) مہندی لگانا

  • 13128
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1110

سوال

(388) مہندی لگانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لو گ پاؤں اور ہاتھوں میں مہندی لگا لیتے ہیں ایسا کرناجائز ہے یانہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

گرمی کی وجہ سے ہاتھ پاؤں  جلتے سڑتے ہوں تو بایں صورت  مرد مہندی لگاسکتا ہے عام حالات  میں نہیں سنن ابو داؤد  میں حدیث ہے ۔

«ولا وجعا فی رجلیه الا قال: «اخضبهما» حسنه الباني صهيح ابو داود كتاب الطب باب الحجامة (٣٨٥٨) المشكاة (٤٥٤-)

یعنی"جب کوئی پاؤں کے درد کی شکایت کرتا توآپ  صلی اللہ علیہ وسلم  فرماتے  انہیں رنگ لے ۔"

«باب الحجامة» زاد البخاري في تاريخه بالحناء قاله في فتح الودود (بحواله العون ٤/٢)

یعنی"بخاری نے اپنی تاریخ میں یہ اضافہ کیا ہے کہ مہندی  سے رنگ  لے

(اسی طرح اگر ہاتھ یا پائوں میں کوئی  ایسا مرض لاحق ہوگیاہوتو  بطور دوا مہندی لگانا جائز ہے۔(عبد الشکور مدنی)

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص694

محدث فتویٰ

تبصرے