سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(372) جی پی فنڈ پر حکومت کا سود لگانا

  • 13113
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1160

سوال

(372) جی پی فنڈ پر حکومت کا سود لگانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حکومت ہماری تنخواہ سے جبراًجی پی فنڈ کی کٹوتی  کر تی  ہے اس پر سالا نہ سود لگاتی  ہے کیا مذکو رہ فنڈ  بمع سود لے سکتے ہیں یانہیں نیز لینے کی صورت میں سود والی رقم کن جگہوں  پر لگائی  جا سکتی ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کل رقم حاصل  کر لیں البتہ جی پی فنڈ سے حاصل ہو نے والے سود کا مصرف  یہ ہے کہ رقم کسی ایسے شخص کو دے جائے جس نے سودی رقم دینی ہے جس پر حرا م کی چٹی ہے تاکہ اسے اس سے خلاصی مل جا ئے لیکن مبا ح کا مو ں پر خرچ کرنا حرا م ہے مسئلہ ہذا پر جملہ تفصیلات "الاعتصام "میں شائع شدہ ہیں ۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص641

محدث فتویٰ

تبصرے