السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
"بیمہ زندگی " کی شرعی حیثیت قرآن و سنت کی روشنی میں کیا ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بیمہ کرا نا سوداور قمار کی وجہ سے حرا م ہے اس کی دوصورتیں ہیں ایک یہ کہ بیمہ کمپنی جمع شدہ رقم دوسروں کو سود پر دیتی ہو اور اس میں سے ایک معین حصہ بیمہ کرا نے والو ں کو با نٹ دیتی ہو یا یہ کہ خود ہی اس روپیہ سے تجا رت کر ے اور اس کے منافع سے ایک معین اور طے شدہ منا فع ادا کر ے اسی کا نا م سود ہے ۔
دوسری صورت یہ ہو سکتی ہے کہ ایک کا حق دوسرے کو منتقل کر دینا جس میں ما لک کی مرضی شا مل نہیں ایسی صورت میں جوا ز کا فتوی دینا سود یا قما ر کا جواز پیدا کر نا ہے اقساط کے قصداً ادا نہ کر نے کی صورت میں جمع شدہ قسطو ں کو ضبط کر لینااکل مال بالباطل ہے ۔(فتوی ثنائی)
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب