سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(471) احرام کی کوئی مخصوص نمازنہیں

  • 1309
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1339

سوال

(471) احرام کی کوئی مخصوص نمازنہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا احرام کی کوئی مخصوص نماز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

احرام کی کوئی مخصوص نماز نہیں لیکن انسان جب میقات پر پہنچے اور کسی فرض نماز کا وقت قریب ہو تو اس کے لیے افضل یہ ہے کہ وہ احرام کو مؤخر کر دے اور فرض نماز ادا کرنے کے بعد احرام باندھے۔ اگر وہ میقات کے پاس ایسے وقت میں پہنچے جو فرض نماز کا وقت نہ ہو تو وہ غسل جنابت کی طرح غسل کرے، خوشبو لگائے اور احرام کے کپڑے پہن لے۔ اگر وہ چاشت کا وقت ہو تو نماز چاشت پڑھ لے۔ اگر چاشت کا وقت نہ ہو تو تحیۃ الوضو پڑھ لے اور اس کے بعد احرام باندھے محرم کا یہ عمل قابل تحسین ہے لیکن احرام کی کوئی خاص نماز نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ419

محدث فتویٰ

تبصرے